پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جہلم سے پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم(این این آئی)تحریک انصاف نے جہلم سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، سابق امیدوار قومی اسمبلی علی الزمان جنجوعہ نے برداری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے علی الزمان جنجوعہ کو پارٹی کا سکارف پہنایا، علی الزمان جنجوعہ جنرل (ر)سعید الزمان کے

بیٹے اور مرحوم چیف آف آرمی سٹاف آصف نواز جنجوعہ کے کزن ہیں، اس موقع پر علی الزمان جنجوعہ نے کہا کہ عمران خان کا سپاہی اور فواد چودھری کا بھائی ہوں۔فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک فرد کا نام نہیں، عمران خان ایک نشان ہے عوام کی آزادی کا، اس ملک پر اشرافیہ قابض ہے، چاہے وہ فوج کی ہے چاہے جوڈیشری کی ہے یا چاہے سیاست کی، اس اشرافیہ نے بند کمروں میں فیصلے کر کے قوم کو غلام بنا کے رکھا ہوا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان کی سیاست کو عوام کے پاس لانا ہو گا، اس وقت کوئی عمران خان کی سیاست کے قریب نہیں ہے، کشمیر پر تقریر کے اوپر بھارت نے کہا اسے ہمارے حوالے کر دیں۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں ملکی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے اگر ہم لوگ غدار ہیں تو پھر پاکستانی کون ہے،یہ الیکشن بھی عمران خان کا الیکشن ہے، کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا، عمران خان پلس ہو گا تو پاکستان پلس ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…