بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ایاز صادق نے عمران خان کو جلد ہی گرفتار کرنے کا اشارہ دیدیا

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کے کرپشن کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں ہوجائے گا، پی ٹی آئی چیئرمین کو جلد ہی گرفتار کریں گے۔لاہور کے علاقے تاجپورہ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایاز صادق نے کہا کہ 2019 کا آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کے لوگوں کے لیے پھندا بنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے معاہدہ کے تحت اربوں روپے کا ٹیکس لگنا تھا، جو مذاکرات کر کے کم کروایا۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے دستخط کرایا اور مہنگائی کے طوفان میں جکڑ کر رکھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے پاکستان کے سارے جیل بھریں گے، پولیس وین سے سیلفی لے کر بھاگ گئے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو پی ٹی آئی کے لوگ پکڑے گئے، انہیں دوائی کی ضرورت پڑ گئی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور سعد رفیق کو 2 سال قید رکھا گیا، کسی نے دوائی تک نہیں مانگی۔وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا ن لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد نیب نے کسی سیاسی مخالف کو پکڑا؟ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں، جیل سسرال ہے، لیکن پولیس وین دیکھ کر بھاگ گئے، سابق وزیر داخلہ پولیس والے کے کندھے پر سر رکھ کر روتے رہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو 5 سال پیچھے کر دیا، انصاف ملتے ہوئے نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کا نقصان کیا وہ اللہ سے معافی مانگیں، چاہتے ہیں جو کچھ ہو آئین کے مطابق ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نہیں چاہتے کوئی اسمبلیوں کے قانون کو پامال کرے، پاکستان کے ہر ادارے سے استدعا ہے اپنا کام انصاف اور ملک کے لیے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جب پشاور دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو وزیراعظم کی اجازت سے پی ٹی آئی دوستوں کو فون کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر پشاور سانحے کے بعد حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے بھاگ رہے ہوتے تو پھر کمپیئن کیوں کر رہے ہوتے، نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر پی ٹی آئی والے حملہ کرتے ہیں، حالات بہتر ہوں گے تو الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…