منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاجروں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز مالکان کا کاروبار جلد بند کرنے سے انکار

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کے توانائی بچت منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کمشنر کراچی کے بازار، شاپنگ مالز اور شادی ہال رات کو جلد بند کے احکامات کو تاجروں نے مسترد کردیا۔کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے تجارتی مراکز کی 8بجے شب بندش کو تاجروں کے

مفادات سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر رات 8بجے مارکیٹیں بند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے تاجروں کے مفادات کے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلہ کیا ہے جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں ہونے والے مزاکرات میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ توانائی بچت پلان تاجروں کے مفادات کے تناظر میں مرتب کیا جائے گا۔ محمد رضوان نے حکومت پر واضح کیا کہ کراچی کے تاجر 8بجے شب تجارتی مراکز اور دکانوں کی بندش کے فیصلے پر حکومت سے تعاون نہیں کریں گے۔ادھر شادی ہالز ایسوسی ایشن کے سربراہان اور ریسٹورنٹس مالکان نے بھی کہا کہ جلد بندش کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ معمول کے مطابق اپنے کام انجام دیں گے، کمشنر کراچی نے اعتماد میں لیے بغیر فیصلہ کیا جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔دوسری جانب کمشنر کراچی کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ شادی ہالز، ریسٹورنٹس، تجارتی مراکز کی بندش یا اوقات کار کے حوالے سے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…