جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال پر چھاپہ ڈاکٹر کی کرسی پر بیٹھا چوکیدار معطل

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر(ن لائن)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان اچانک بغیر سٹاف کے بی ایچ یو برکت والا پہنچے۔ ڈیوٹی پر موجود چوکیدار خود کو ڈیوٹی ڈاکٹر ظاہر کرتا رہا اور بتایا کہ میں یہاں ڈاکٹر تعینات ہوں ۔ڈپٹی کمشنر کا اپنا تعارف کرانے پر اور حاضری رجسٹر چیک کرنے پر انکشاف ہوا

کہ موصوف ڈاکٹر نہیں بلکہ بی ایچ یو میں چوکیدار ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوکیدار کو معطل کردیا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے چوکیدار کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی ڈیوٹی پر نہیں آتا اور نا فیلڈ سٹاف ویکسی نیٹر آتے ہیں جبکہ بی ایچ یو کا تمام تر ریکارڈ نامکمل تھا جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے سی ای او ہیلتھ اور متعلقہ بی ایچ یو انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت کل صبح اپنے دفتر طلب کرلیا ۔ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے دوران ایل ایچ وی موقع پر موجود تھی اور تمام تر اسکی ڈیوٹی حاضری مکمل تھی جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ایل ایچ وی کو بہترین فرائض کی ادائیگی پر شاباش دی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں چھپی ہوئی ان چند کالی بھیڑوں کا جلد ضلع سے صفایا کیا جائے گا۔ اس ضمن میں بعض ہیلتھ افسران کو ضلع سے سرینڈر کئے جانے کے قوی امکان ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…