اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف کی لائیو شو کے دوران کھانا کھاتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں لیگی رہنما جاوید لطیف کو پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے ساتھ مدعو کیا گیا جس میں انہوں نے گھر سے ہی پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران ٹی وی اینکر اور علی نواز اعوان سیاسی گفتگو کررہے تھے اس دور ان جاوید لطیف ہر چیز سے بے خبر بریانی کے مزے لے رہے تھے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا