ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی بولنگ میں نقص ڈھونڈ لیا

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں نقص تلاش کرلیے۔ایک نجی چینل پر پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا

کہ شاہین کھیلتے رہیں گے تو بہتر سے بہتر ہوتے رہیں گے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اسٹمپ سے بہت دور سے بولنگ کرا رہا ہے، دور کا مطلب ہے اس اینگل سے اِن سوئنگ کرنا بڑی بات ہوتی ہے جو اتنے آرام سے نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے شاہین کریز کا استعمال تھوڑا بہتر کرے جو وہ اس وقت نہیں کر رہا۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین نے آخری اووز میں یارکرز کرانے کے لیے بہت زیادہ زور لگانے کی کوشش کی۔شاہد آفریدی نے گفتگو کے دوران اپنے داماد کو مشورہ بھی دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین اپنی پرانی ویڈیوز دیکھے جب وہ بہتر کر رہا تھا تو کیوں کر رہا تھا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہین فٹ ہے۔یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف 4 اوورز میں 39 رنز دیے تھے اور اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…