منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

غریب کی بستی پر بلڈوزرکیوں؟ غریب کو گالف کلب میں بسائیں،خواجہ آصف

datetime 21  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں ،غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزرکیوں چلاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں ، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں البتہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور ڈیفالٹ کاخدشہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے،بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں، نام نہیں لوں گا جو چیزیں ملک کیلئے زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا کوئی حل سوچنا ہو گا۔وزیر دفاع نے کہاکہ4 ہزار روپے پر 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں ،غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزرکیوں چلاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…