ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

قلندرز کیخلاف فتح،شاہد آفریدی کی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں سے ملاقات،گلے بھی لگایا

datetime 20  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر شاہد آفریدی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے میدان میں پہنچے اور انہیں گلے بھی لگایا۔گزشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ابتدائی تین میچز میں مسلسل شکست

کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔یوں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی۔پی ایس ایل 8 میں پہلی کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں سے اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے ، کراچی کنگز اچھی ٹیم کے خلاف جیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ ہونے دیں پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے، ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں ، توقعات کا پریشر آجانا ہے ، ابھی کھیلنے دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…