پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں ن لیگ کے بعد سیدھا گھر جائوں گا،شاہد خاقان عباسی کا اعلان

18  فروری‬‮  2023

کراچی(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے اسے ختم کیے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین جمہوری حکومتیں

گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اس ادارے کو ختم کریں ورنہ پاکستان کی حکومت نہیں چلیگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہلکار اختیارات کے استعمال سے گھبراتے ہیں، آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ یہ نیب کا ادارہ ہے، آج لوگ سوال کررہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسیکیوں ہیں، جو ظلم نیب نے کیا اس کے حقائق بھی عوام کے سامنے آئیں، نیب صرف سیاسی انتقام کیلیے بنایا گیا تھا، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ میں 23 سال سے نیب کو سمجھتا ہوں، ملک کے سیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگا رہے ہیں، نیب کو ملکی سیاست پرقبضے کے لیے بنایا گیا، جاوید اقبال کا احتساب ہونے تک معاملات ا?گے نہیں چل سکتے۔پارٹی سے ناراضی کے سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ 31 سال پارٹی میں بغیر عہدے کے کام کیا ہے، (ن) لیگ سے کوئی معاملات نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، (ن) لیگ کے بعد سیدھا گھر جائوں گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس اسٹیج پر ملک کے حالات پہنچے ہیں ہم سب اس کے ذمے دار ہیں، جو نئی لیڈر شپ آئے اسے کام کا موقع دینا چاہیے۔#/s#

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…