جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف اینڈ کمپنی کے منی بجٹ نے عوام کو زندہ درگور کر دیا،پرویزالٰہی

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے عبدالستار اعوان ایڈووکیٹ، رضوان رحمت وڑائچ، احمد عثمان ایڈووکیٹ اور نادر دوگل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قانونی، سیاسی معاملات اور منی بجٹ بارے گفتگو کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف اینڈ کمپنی کے منی بجٹ نے مہنگائی میں

پسے ہوئے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، سیلز ٹیکس 18فیصد کرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عوام کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے، عوام ایک ہی بار الیکشن میں ن لیگ کے سب مظالم کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین پر پہرہ دے رہی ہے لہٰذا گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن سے فرار کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، ن لیگ کسی غلط فہمی میں نہ رہے الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے جس میں ن لیگ کا پنجاب سے صفایا ہو جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مریم نواز ریکارڈ درست کر لیں سترہ 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور شہباز شریف نے نہیں میں نے اپنے پہلے دور میں بنایا تھا، مریم نواز اس حوالہ سے نوجوانوں اور طلبا کو گمراہ نہ کریں اور شہبازشریف کی نالائقی چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ٹاور کو پورے ایشیا میں آئی ٹی ہب بننا تھا، لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملنا تھا، شہبازشریف نے صرف میری مخالفت میں اس منصوبہ کو برباد کر دیا، سب اس حقیقت سے واقف ہیں کہ پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں سب کامیاب سکیمیں میری دی ہوئی ہیں، آئی ٹی سیکٹر میں شہبازشریف کی کارکردگی باقی شعبوں کی طرح بالکل صفر ہے، شہبازشریف نے اب تک عوام کو مہنگائی اور نوجوانوں کو بیروزگاری کا تحفہ دیا ہے اس کے علاوہ عوام کیلئے شہبازشریف نے کچھ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…