جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

باجوہ ایک اور ایکسٹینشن مانگ رہے تھے، سوائے نواز شریف کے کئی پارٹیوں کے لوگ راضی تھے، شاہد خاقان عباسی

datetime 15  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو فوری جیل میں ڈالنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو الزام لگانے ہیں لگائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں، معاملے کو مکمل کرکے اگر عمران خان نے کچھ کیا ہے تو سزا دیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا

ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں میں بہت سارے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص ایکسٹینشن نہ دینے کے لیے بالکل یکسو تھا اور وہ نواز شریف تھا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ اگر عمران خان نے کچھ کیا ہے تو میں کسی کو جیل میں ڈالنے کے حق میں نہیں، آپ نیجو الزام لگانے ہیں لگائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں، اس معاملے کو مکمل کرکے اگر عمران خان نے کچھ کیا ہے تو سزا دیں۔شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے غلط کام کیے ہیں، عمران خان خود غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں، عمران خان نے خود باتیں کی ہیں جس کی کوئی حد نہیں، میں سنی سنائی باتوں کا نہیں ان کے اعتراف کا ذکر کر رہا ہوں، عمران خان خود اعتراف کرتے تھے کہ میں نے فلاں کو جیل میں ڈالا فلاں کو پکڑا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو کس نے مقدمے بنانے کا اختیار دیا تھا؟ اصولی بات ہے کہ کسی بھی سیاستدان کو جیل میں ڈالنے کا اختیار آپ کے پاس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ اختیار انتقام بن جاتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 50سال میں 73 کے آئین کے تحت جونیجو کے علاوہ تمام وزرائے اعظم جیل گئے۔ن لیگ کے پارٹی معاملات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ مریم نواز آئی تھیں، مجھے اسلام آباد کنونشن میں دعوت نہیں دی گئی تھی، یہ اسلام آباد کا کنونشن تھا میں پنڈی ڈویژن کا ہوں، 19 فروری کو مریم پنڈی ڈویژن میں آئیں گی میں وہاں جاؤں گا، مریم نواز نے اتوار کو آنے کا کہا تھا تاہم میں اس دن لاہور لٹریری فیسٹول میں تھا، میں نے مریم نواز کو کہا تھا آپ نہ آئیں، میں جب لاہور آؤں گا تو ملاقات ہوجائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…