پاکستان کے براڈ شیٹ کو دیے 29 ملین ڈالرز لینے کی ہیج فنڈ کی کوشش ناکام

14  فروری‬‮  2023

لندن(این این آئی)اثاثہ جات ریکورکرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کو پاکستان سے بطور ہرجانہ ملنے والے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈکا دعویٰ مسترد کردیا گیا۔برطانوی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

ہیج فنڈ نے پاکستان کی طرف سے ملنے والی 29 ملین پاؤنڈ کی تمام رقم کو حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، یہ رقم یو کے ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان نے براڈ شیٹ کو ادا کی تھی، رقم کی عدم ادائیگی پر عدالت نے پاکستان کے اثاثے ضبط کرنیکا حکم دیا تھا۔ہیج فنڈ نے براڈ شیٹ کو 6 ملین ڈالرکیس لڑنے کیلئے فراہم کیے تھے، آئل آف مین کی عدالت نے اس کیس کا فیصلہ ہونے تک براڈ شیٹ کے لیکوڈیٹرز کو رقم کی تقسیم سے روک دیا تھا۔اس حوالے سے کاوے موسوی نے کہا کہ معاملہ زیر سماعت ہونے کے سبب کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، اس معاملے پر برطانیہ اورامریکا فارن کرپٹ پریکٹس اور برائبری ایکٹ کے تحت تحقیقات کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے نواز شریف خاندان اور دیگر سیاست دانوں کے مبینہ خفیہ اثاثوں کا پتہ لگانے کیلئے براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں، پاکستان کی طرف سے براڈ شیٹ سے معاہدہ توڑے جانے کے سبب اب تک 65 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…