ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر میں وزیراعظم ہوتا تو میر ے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ہوتے، شاہد خاقان عباسی

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف اور سابق وزیراعظم کھلم کھلا اعتراف کر تے ہیں ہم نے آئین توڑا، عدالت اعتراف کا نوٹس لے نا، سیاسی جماعت کو ہر وقت الیکشن کیلئے تیار رہنا چاہیے، انتخابات 90دن میں ہونے چاہئیں،

حکومت کے پاس الیکشن کرانے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں تو بندوبست کرنا پڑے گا، ذمہ داری سے کوئی بری الزمہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی واضح طورپرکہاکہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو میر ے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ہوتے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی ناراضگی اور اختلاف نہیں ہے، مریم کو فری ہینڈ دینا میرے لیے اور مریم دونوں کیلئے اچھا ہے، پارٹی میں نئی لیڈرشپ سامنے آئی ہے، نئی لیڈر شپ میں ہمارا مشاورتی کردار ہوسکتا ہے، اگر ہم وہاں ہوں گے تو ایک حجاب ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں نے پہلے کہا تھا جب بھی ایسی تبدیلی آئے گی میں اس کا حصہ نہیں ہو سکتا، میں نے کبھی پارٹی کا عہدہ نہیں رکھا، میں نے ہمیشہ اختلاف جماعت کے اندر کیا ہے، جب آپ پارٹی کا حصہ ہو تو پبلک میں اختلاف کرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے۔انہوں نے کہاکہ مہتاب عباسی کی رائے کا احترام کرتا ہوں، اسلام آباد ورکرز کنونشن کیلئے مجھے دعوت نہیں آئی اور نہ آنی چاہئے تھی، عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ میرا اصولی ہے، الیکشن لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ سے ہی لڑوں گا، میں نے ہمیشہ سیاست دوستی کے ماحول میں کی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جنرل باجوہ کے حوالے سے تضادات سے بھری خبریں چل رہی ہیں، سیاسی جماعت کو ہر وقت الیکشن کیلئے تیار رہنا چاہیے، انتخابات 90دن میں ہونے چاہئیں،

حکومت کے پاس الیکشن کرانے کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں تو بندوبست کرنا پڑے گا، ذمہ داری سے کوئی بری الزمہ نہیں ہے، آج سیاسی لیڈرشپ کا امتحان ہے، کیا وہ سیاسی مفاد سے باہر نکل کر ملکی مفاد کو ترجیح دے سکتے ہیں یا نہیں؟ ہر مسئلے کا حل الیکشن سے نکلتا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آج سیاست نفرت میں تبدیل ہو گئی ہے، کسی نے آج تک ملک کے مسائل کے حل کی بات کی ہے؟ عمران خان کی نااہلی کے حوالے سے کبھی پارٹی کے اندر ڈسکشن نہیں ہوئی، میں کسی کی نااہلی کے حق میں نہیں ہوں، سیاستدان کی نااہلی پولنگ اسٹیشن پر ہوتی ہے، عوام فیصلہ کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اپنا علاج کروا کے آئیں گے، شوکت ترین کی گرفتاری کی منظوری دی، وجوہات عوام کے سامنے رکھ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…