اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

عالمی میڈیا بھی ترکیہ میں پاکستان آرمی کی امدادی کارروائیوں کا معترف

datetime 12  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد(این ای آئی)انٹرنیشنل میڈیا بھی ترکیہ میں پاکستان آرمی کی سر چ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف ہوگیا، پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہے، پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 10 مقامات

پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا، پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138 گھنٹے گزرنے کے بعد 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچالیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن میں ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14 سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا، مجموعی طور پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے پچھلے 120 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ بچایا جبکہ 80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔پاک آرمی کے آفیسر نے ٹی آر ٹی کو بتایا کہ علاوہ ازیں ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا، ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف ہیں۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…