اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حکومت نئے ٹیکس لگانے کے بجائے خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے ریونیو کو پورا کرے، مشورہ دے دیا گیا

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ حکومت نئے ٹیکس لگانے کے بجائے بجلی، گیس کی چوری روکے اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے ریونیو کو پورا کرے۔ پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ یکم مارچ سے کسان پیکج کے ساتھ ساتھ

زیرو ریٹڈ انڈسٹریل پیکج کو بند کرنے کی منظوری دے دی گئی،یہ اقدام بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ہدایات پر کیا گیا ہے،خدشہ ہے کہ ٹیوب ویلوں پر نرخوں میں کمی کا 3.60 فی یونٹ پاور ٹیرف بھی واپس لے لیا جائے گا ،اگر یہ اقدام ہوا تو کسان ایک بار پھر سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے ذریعے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے نفاذ کو معیشت برقرار نہیں رکھ پائے گی، حکومت نئے ٹیکس لگانے کے بجائے بجلی، گیس کی چوری روکے اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے ریونیو کو پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کوئٹہ الیکٹرک کمپنی کے ذمہ اربوں روپے زیر التوا واجبات ہیں،ڈسکوز نے مالی سال 22 -2021 کے دوران قومی خزانے کو 292 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جس میں کیسکو، ہیسکو، سپکو اور پیسکو شامل ہیں۔  پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ حکومت نئے ٹیکس لگانے کے بجائے بجلی، گیس کی چوری روکے اور خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری سے ریونیو کو پورا کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…