پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیے تو دوست ممالک بھی نہیں دیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے منی بجٹ دیا جارہا ہے آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیئے تو دوست ممالک بھی نہیں دیں گے۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 3بلین ڈالرزسے بھی کم کے ذخائر ہیں

اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی جبکہ بجٹ میں11 فیصد مہنگائی کا کہا گیا تھا لیکن مہنگائی27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ہمارے گردشی قرضے میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے گیس، بجلی اورپٹرول کی قیمتیں بڑھانے پڑیں گی۔شوکت ترین نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے پروگرام ستمبرمیں ختم ہونا تھا ہم اپنا پیٹ اورجیب کاٹ کر قسط ادا کرتے تھے ہماری حکومت روس سے سستا تیل خرید رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے ہمارے دورمیں بہت واویلا مچایا، آدھا نقصان مفتاح اسماعیل اورآدھا اسحاق ڈار نے کیا، ڈالرمہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کہیں کوئی کنٹرول نہیں ہے،حکومت کوعوام پرآنے والے طوفان کی کوئی فکرنہیں ہے۔  شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے منی بجٹ دیا جارہا ہے آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیئے تو دوست ممالک بھی نہیں دیں گے۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 3بلین ڈالرزسے بھی کم کے ذخائر ہیں اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مہنگائی مزید بڑھے گی

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…