بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

افتخار احمد نے شاہد آفریدی کو غلط ثابت کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر افتخار احمد نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ہی اسٹائل کاپی کر کے انہیں غلط ثابت کردیا۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افتخار مصباح الحق کا مداح تھا تو اسی لیے بہت زیادہ بالز روکتا تھا تاہم اس نے اپنے آپ کو

بہت زیادہ تبدیل کیا ہے۔افتخار نے وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ اپنا کھیل بہتر کیا ہے، وہ بولنگ بھی کرلیتا ہے اور فیلڈر بھی اچھا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے وہاب ریاض کو 4 چھکے تو مارے ہیں لیکن افتخار نے 6 چھکے مار کر میرا والا کام پورا کردیا۔بعدازاں افتخار احمد نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے شاہد آفریدی کے تعریفی الفاظ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔افتخار احمد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لالا آپ کا مداح کون نہیں ہوسکتا؟ میں نے آپ کو دیکھ دیکھ کر کرکٹ شروع کی۔انہوں نے لکھا کہ میں آپ کے جارحانہ بیٹنگ انداز کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر افتخار احمد نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ہی اسٹائل کاپی کر کے انہیں غلط ثابت کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…