عمران خان سمیت پاکستان کے سابق کرکٹرز کتنی پنشن لیتے ہیں ؟ تفصیلات آگئیں

6  فروری‬‮  2023

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجموعی طور پر 63 سابق کرکٹرز کو پنش دے رہا ہے، رمیز راجا کی شمولیت کے بعد یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔میڈیا رپور ٹے مطابق پی سی بی 60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پنش دیتا ہے،

63 کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ پنش دی جاتی ہے۔پنشن لینے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کے پنش لینے والوں میں شامل ہونے سے یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔پی سی بی 24 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو 1 لاکھ 54 ہزار، 7 کو 1 لاکھ 48 ہزار اور 32 کو 1 لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ پنش کی مدد میں دیتا ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت سابق 48 کرکٹرز کی پنشن میں 20فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کافی عرصے سے پنشن میں اضافہ نہ کئے جانے کے باعث سابق کرکٹرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور ان کے کزن ماجد خان کی پنشن میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ماہانہ 48ہزار روپے دیئے جائینگے جبکہ اعجاز بٹ اور شفقت رانا کوماہانہ 42ہزار روپے ملیں گے۔پی سی بی نے سابق 48 ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے تقریباً 20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس اعتبار سے ایک سابق کرکٹر کو اوسطاً کم و بیش 40ہزار روپے ملیں گے۔ کھلاڑیوں کی پنشن کی رقم کا انحصار ان کی عمر، تجربے اور دیگر عوامل کو دیکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2006 میں سابق ریٹائرڈ کرکٹرز کو پنشن دینے کا فیصلہ کیا تھا ،اس وقت 1978 سے قبل ریٹائر ہونیوالے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اس فہرست میں مختلف سابق کرکٹرز کا اضافہ ہوتا رہا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…