کراچی (این این آئی)کراچی پولیس نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کے الزام میں دو سالہ بچے پر مقدمہ درج کرلیا اور اسے مفرور بھی قرار دے دیا۔بچے کا والد بیٹے کی ضمانت کرانے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت پہنچ گیا۔میڈیا سے گفتگو میں بچے کے والد نے کہا کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کیلئے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، بچے پر جعلی فنگرپرنٹ کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانیکا الزام لگایا گیا ہے۔وکیل کے مطابق تفتیشی افسر نے پیسوں کے لیے شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کردیا ہے، بچے کی ضمانت کرنے آئے ہیں،آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔