ایک اوور میں 6 چھکے مارنا بڑی بات اور کھانا حوصلے کی بات ہے، وہاب اور افتخار کی گفتگو کی ویڈیو وائرل

6  فروری‬‮  2023
  1. کوئٹہ (این این آئی)نمائشی میچ میں افتخار احمد کے ہاتھوں 6 چھکے کھانے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ یہ بھی بڑے حوصلے کی بات ہے۔اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں پی ایس ایل کی دوفرنچائزز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا۔میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاورزلمی کو 3 رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے جس میں وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں چھ چھکے بھی شامل تھے۔پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری ہے جس میں میچ کے بعد وہاب ریاض، عمر اکمل اور افتخار احمد خوشگوار انداز میں باتیں کررہے ہیں۔گفتگو کے دوران وہاب ریاض اور عمر اکمل دونوں ہی افتخار احمد کے ایک ہی اوور میں چھ چھکوں کی تعریف کرتے ہیں۔اسی دوران وہاب ریاض کہتے ہیں کہ افتخار نے جو پرپل پہنا ہوا ہے یہ پی ایس ایل میں نہیں چلے گا۔سینئر فاسٹ بولر نے کہا کہ انہیں پڑنے والے دوچھکے بڑے زبردست مارے گئے۔وہاب ریاض نے مزید کہا کہ چھ چھکے مارنا بڑی بات ہے اور کھانا بھی حوصلے کی بات ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں مسلسل 6 چھکے لگا کر شائقین کی دل جیت لیے۔کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا، میچ کے دوران کوئٹہ کے افتخار احمد نے شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…