جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کے اندر جا کر بھارت کو للکارا جس کی مثال نہیں ملتی، پرویزمشرف ایک نہایت ہی محب وطن، قابل اور بہادر جرنیل تھے، پرویزالٰہی

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویزمشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے بیگم صہبا مشرف اور ان کے بیٹے بلال مشرف سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ

ہم اور ہمارا خاندان بیگم صہبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ پرویزمشرف کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان، آرمی اور ملک کیلئے پرویزمشرف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پرویزمشرف ایک نہایت ہی محب وطن، قابل اور بہادر جرنیل تھے، چاہے کشمیر کا ایشو ہو یا پاکستان کا انہوں نے ہر جگہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، پرویزمشرف نے بھارت کے اندر جا کر بھارت کو للکارا جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور کی معیشت نے جو ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی، اکانومی کو انہوں نے اپنے پائوں پر کھڑا کیا، تمام حکومتوں نے ان کو بھرپور سپورٹ کیا تبھی ہم اس قابل ہوئے کہ پنجاب میں جی ڈی پی گروتھ 8 فیصد پر تھی، پنجاب میں ہم نے 1122 جیسے ادارے بنائے جس کا اجر پرویزمشرف کو بھی ملتا رہے گا، گوادر کا جو منصوبہ ان کے دور میں شروع ہوا آج اس کا کریڈٹ سب لیتے ہیں، چائنہ کے ساتھ مل کر سی پیک ان کا منصوبہ تھا جس کو شریفوں نے آ کر تاخیر کا شکار کیا اور اس کو خراب کیا، آج دیکھ لیں گوادر اور سی پیک کا کتنا فائدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…