پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

افتخار احمد نے وزیر کھیل وہاب ریاض کے چھکے چھڑا دیے، مسلسل چھ چھکے لگا کر شائقین کے دل بھی جیت لئے

datetime 5  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے نمائشی میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کے آخری اوور میں مسلسل 6 چھکے لگا کر شائقین کی دل جیت لیے۔کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا،

میچ کے دوران کوئٹہ کے افتخار احمد نے شاندار ففٹی اسکور کرتے ہوئے وہاب ریاض کی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گیندوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کے ناٹ آؤٹ رہے،لگاتار چھکوں کے بعد اسٹیڈیم میں شائقین کا جوش وخروش دیدنی ہوگیا اور افتخار احمد کے حق میں نعرے لگائے۔مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ نے 24 گیندوں میں 36 رنز بنائے جبکہ اوپنر عبدالواحد بنگلزئی نے 19 گیندوں میں 28 رنز بنائے۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد صرف چار رنز بنا سکیپنجاب کے وزیر کھیل وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افتخار احمد کی شاندار چھکوں کے بعد ’افتی مانیا‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر نے لگا, با راسنا کاسی نے لکھا کہ افتخار یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئٹہ کا ہجوم مایوس ہو کر واپس نہ لوٹے۔کسی نے لکھا کہ دو منٹ کی خامو شی ان لوگوں کے لیے جنہوں نے افتخار کے 6 چھکے نہیں دیکھے۔ایک صارف نے لکھا کہ زبردست! افتخار احمد نے وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے، کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، تعاقب میں پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز ہی بنا پائی۔

اتوار کو نمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پشاور زلمی کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ 185 رنز کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناسکی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 18 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، افتخاراحمد ننے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوئٹہ کے افتخار 94 اور خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا

سوشل میڈیا پر چھکوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسری جانب میچ کیموقع پر اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کا رش دیکھا گیا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے انٹری پوائنٹس بندکردئیے اور بے نظمی پر نمائشی میچ روک دیاگیا۔انٹری پوائنٹس بند ہونے اور اندرجانے کی اجازت نہ ملنے پربعض شائقین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا

تاہم اب گراؤنڈ کے باہر صورتحال نارمل ہونے پرنمائشی میچ کادوبارہ آغاز کیا گیا۔کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔دوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچے جبکہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…