کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اب ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے
خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔شاہد آفریدی نے لکھا ‘بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں’۔انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو’۔دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔انشا کی دلہن کے لباس میں تصویر آنے کے بعد ‘انشا آفریدی’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا،رخصتی بعد میں ہوگی۔شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔
تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے شاہین اور انشا کے نکاح کے کھانے کے مینیو کی فہرست کے مطابق مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔اس کے علاوہ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی مہمانوں کو پیش کی گئی۔