نواب شاہ (این این آئی)نواب شاہ کے علاقے بوچھیری میں بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔سپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر کی تلاش شروع کر دی گئی ،متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹے کی منگنی تھی، ساتھ لے جانے کا کہا تو آگ لگا دی۔گرفتار ملزم نے بیان میں کہا کہ باپ ہماری ماں کو طلاق دے چکا، منگنی میں ساتھ کیوں لے جاتے؟۔