منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلئے درخواست دوں، رمیزراجہ کا دعویٰ

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کا راستہ بھی بند نظر آنے لگا۔سابق چیئرمین پی سی بی نے یو ٹیوب چینل پر ایک سوال پر کہا کہ نئی منجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے،

کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟۔قبل ازیں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رمیز راجا پر کمنٹری کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں، البتہ سابق چیئرمین کا دعویٰ مختلف صورتحال کی عکاسی کررہا ہے۔واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ کا نام باقاعدہ طور پر پنشن پانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن کے لئے کرکٹ بورڈ کے بنائے گئے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کردیے تھے۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پنشن دی جائے۔ رمیز راجا کی پی ایس ایل 8 میں کمنٹری کا راستہ بھی بند نظر آنے لگا۔سابق چیئرمین پی سی بی نے یو ٹیوب چینل پر ایک سوال پر کہا کہ نئی منجمنٹ کمیٹی چاہتی ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کیلیے درخواست دوں، پھر وہ اس کا جائزہ لیں گے، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…