چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا

2  فروری‬‮  2023

ہونان(این این آئی) اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات معاشی مسائل کی وجہ بنے ہوئے ہیں تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کیلئے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کیبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا

اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کیلئے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یوآن کی گڈیاں قرینے سے سجائی گئی تھیں جو سال کے آخر میں ہونے والی ایک تقریب میں بہترین ملازموں میں تقسیم کی گئی تھیں،یہ کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے۔ رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو اس وقت بھی وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔ ہینان مائن نامی کمپنی کے تین بہترین سیلز مینیجر کو فی کس 737,000 ڈالر دیئے گئے جبکہ 30 ملازمین کو فی کس 148,323 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔اس طرح دیگر 40 افراد میں بھی کروڑوں ڈالر بانٹے گئے اور ہر گڈی میں 100 یوآن کے نوٹ رکھے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا۔تقریب کا سب سے اہم مرحلہ یہ تھا کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس افسران اور مینیجر نوٹوں کی گڈیاں سنبھالی نہیں جارہی تھیں اور وہ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے اپنا انعام لے کر لوٹ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…