کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے زرمبادلہ میں تشویشناک حد تک کمی ہو گئی، زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آ گئے، سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی کے بعد ذخائر تین ارب آٹھ کروڑ 62 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر دو ہفتوں کی امپورٹس کی ادائیگیوں کے لئے بھی کافی نہیں ہیں۔