معروف صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی پیغام جاری کر دیا

  جمعرات‬‮ 2 فروری‬‮ 2023  |  13:12

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) معروف صحافی عمران ریاض کو لاہور ایئر پورٹ سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گرفتار کر لیا گیاہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے عمران خان اور شہبازشریف

کی حکومت میں صحافیوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اب عمران ریاض کی گرفتاری بھی ایک شرمناک عمل ہے “۔خیال رہے کہ صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا  گیا ۔صحافی عمران ریاض کو متنازعہ بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا ۔ اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔صحافی کے مطابق انہیں ایئر پورٹ پہنچنے پر علم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے فون سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔عمران ریاض کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کی گئی آخری ٹوئٹ کے مطابق صحافی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔عمران خان کے وکیل عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران ریاض کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔وکیل کا مزید بتانا تھا کہ عمران ریاض کو لاہور ائیر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، ان پر درج مقدمے کی تفصیل نہیں بتائی جا رہیں۔ایف آئی اے کی گرفتاری خلاف قانون ہے، عدالتی فورم پر مقابلہ کریں گے۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎