منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

سمجھ میں نہیں آرہا قومی ٹیم کی آن لائن کوچنگ کس طرح ہوگی،شاہد آفریدی

datetime 30  جنوری‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی آن لائن کوچنگ سمجھ میں نہیں آرہا کہ کس طرح ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں علم نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اس حوالے سے کیا پلان ہے تاہم قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ ہی کیوں ضروری ہے ؟

ملک میں ایسے کوچ ہیں جو ٹیم کو اچھے انداز میں لیڈ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی کوچز کے حوالے سے تاثر ہے کہ وہ سیاست میں پڑ جاتے ہیں لیکن ایسے کرکٹر بھی ہیں جو اس کو بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں ان کے خیال میں کرکٹ سے سیاست کو الگ کرکے مضبوط اور بڑے فیصلے کریں گے تو ملکی کرکٹ آگے بڑھے گی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ جب وہ چیف سلیکٹر تھے تو انہیں ٹیم میں کوئی تگڑا گروپ نظر نہیں آیا البتہ کپتان کی پسند و نا پسند ہوتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ماضی میں بھی پسند نا پسند ہوتی رہی، میری کپتانی میں بھی پسند و ناپسند کا سلسلہ رہتا تھا لیکن پسند میرٹ پر ہونی چاہیے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بحیثیت چیف سلیکٹر اپنا کام ذمہ داری سے کیا، چیف سلیکٹر کی کرسی بڑی مضبوط اور پاور فل ہے، یہاں جو بھی آئے اس کو بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں چل سکتا کہ اس کو چانس دے دو کوئی بات نہیں ہوجائے گا، اگر ہم اب بھی کوئی بات نہیں کوئی بات نہیں کرتے رہے تو آگے نہیں بڑھیں گے، بڑے فیصلے لینے ہوں گے، ہر ادارے کو اس وقت بڑے سخت فیصلے لینے ہوں گے ورنہ ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔شاہد آفریدی نے ملکی حالات کے حوالے سے کہا کہ بڑے بھاری دن گزر رہے ہیں گزشتہ روز کوہاٹ میں کشتی الٹنے کا واقع ہوا، پھر کوئٹہ میں بس گرنے کا المناک حادثہ ہوا اور پھر آج پشاور کی مسجد کا دھماکا ہوا، اللہ ہمارے ملک کو حفظ و امان میں رکھے،

یہ ملک بڑی قربانی سے بنایا گیا ہے لیکن اب وقت قربانی کا نہیں ہے بلکہ ملک کو آگے بڑھانے کا وقت ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ موجودہ حالات پی ایس ایل کے انعقاد پر کوئی اثر ڈالیں گے، پی سی بی اچھے اور مناسب اقدام کرے گا۔انہوں نے کوئٹہ میں نمائشی میچ پر بھی خوشی کاا ظہار کیا کہ بلوچستان میں بھی کرکٹ ہونی چاہیے انتظامیہ نے وہاں میچ رکھ کر اچھا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان مین میچز رکھے جائیں تاکہ انہیں سپورٹ کیا جاسکے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کو پہلے بھی آگاہ کرچکا ہوں کہ ان جیسے کرکٹر کی ضرورت انڈر 19 سطح پر ہے وہ بھی نچلی سطح پر کام کرنا چاہیں گے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…