چوہدری شجاعت کو (ق) لیگ کی صدارت سے ہٹادیا گیا

26  جنوری‬‮  2023

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ ہائوس میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق) نے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ،جنرل کونسل اجلاس میں چودھری وجاہت حسین بلا مقابلہ مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی

جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا جبکہ چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق)پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق)کی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ میں ہوا جس میں پنجاب ،خیبر پختوانخواہ ،بلوچستان اورسندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ مرکز اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق)کے عہدیدار بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹرنے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ (ق)کی مرکزی جنرل کونسل نے چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ۔ طارق بشیر چیمہ کو بھی عہدے سے فارغ کر کے ان کی جگہ کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا ۔اجلاس میں دونوں عہدوں پر انتخاب بلا مقابلہ کیا گیا ۔اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق)پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔مسلم لیگ (ق)کے ترجمان نے کہا کہ دیگر عہدے داروں کا اعلان بھی مشاورت سے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…