بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

2019 میں پاک بھارت جوہری جنگ رکوائی، امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومیو کے اپنی کتاب میں اہم انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومیو نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے، تاہم امریکا نے مداخلت کرتے ہوئے اس کشیدگی کو بڑھنے سے روکا۔ انہوں نے اپنی کتاب ’’نیور گیو این انچ‘‘ میں لکھا کہ میرا نہیں خیال کہ

دنیا کو معلوم ہو کہ بھارت اور پاکستان فروری 2019 میں جوہری جنگ کے کتنا قریب آگئے تھے، انہوں نے ٹرمپ دور میں امریکی وزارت خارجہ کے ہم منصب کی ذمہ داری اور اس سے قبل سی آئی اے کے سربراہ رہتے ہوئے اپنی یاداشتوں پر ایک کتاب لکھی ہے جو منگل کو شائع کردی گئی۔ فروری 2019 میں بھارت نے پاکستان کی حدود میں فضائی حملے کئے تھے۔ پاکستان نے اس کے جواب میں ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا اور ایک انڈین پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پومپیو اس وقت ہنوئی میں ٹرمپ اور شمالی کوریائی سربراہ کم جون اُن سے ملاقات میں شامل تھے تاہم انہوں نے بتایا کہ ایک سینئر انڈین عہدیدار نے ارجنٹ فون کرکے جگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عہدیدار نے بتایا تھا کہ پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیار تعینات کردیئے تھے جبکہ بھارت بھی جوابی کارروائی کی تیار کرلی تھی، میں نے انہیں بتایا کہ مجھے معاملہ دیکھنے کیلئے کچھ وقت دو، پومپیو نے بتایا کہ امریکی سفارتکاروں نے بھارت اور پاکستان دونوں کو یقین دہانی کروائی کہ کوئی بھی ملک جوہری حملے کی تیاری نہیں کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت کہ پاکستان کے حقیقی لیڈر اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات چیت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…