اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے موٹاپا کم کرنے کے لیے ایک ایسی چیز بتا دی ہیں جس سے آپ کی صحت بھی کمزور نہیں ہوگی اور موٹاپے سے بھی نجات مل جائے گی۔ یہ چیز اخروٹ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’’اخروٹ کھانے سے نہ صرف انسان کو موٹاپے سے
نجات ملتی ہے بلکہ اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ اخروٹ میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ ‘‘ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’ایک مٹھی اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔‘‘برطانوی اخبار’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں 22سے 72سال کی 245ایسی خواتین کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا جنہوں نے وزن کم کرنے کے ایک سالہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر شیریل راک کا کہنا تھا کہ ’’تحقیق کے نتائج دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چکنائی اور توانائی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن ان سے بھی انسان کے موٹاپے میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی دوسری وزن میں کمی کرنے والی غذاوں سے آتی ہے۔ یہ نہ صرف موٹاپا ختم کرتا ہے، بلکہ اخروٹ انسان کے دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچنے کہ لوگوں کو ایک مٹھی اخروٹ روزانہ لازمی کھانے چاہئیں