اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

موسمی تبدیلیاں،ابھرتی مارکیٹس کو سینکڑوں ارب ڈالرنقصان کا خطرہ

datetime 18  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسمی مطابقت کی حامل سرمایہ کاری کا فقدان 2030 تک ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو سیکڑوں ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔اسٹینڈرڈچارٹرڈ کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ دی ایڈاپشن اکانومی میں چین، بھارت، بنگلادیش اور پاکستان سمیت 10مارکیٹوں میں

موسمی موافقت والی سرمایہ کاری کی ضرورت کا جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ممالک 2030 تک 377 ارب امریکی ڈالرز مالیت کی مجموعی قومی پیداوار سے محروم ہوسکتے ہیں۔ اس پیشگوئی میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پیرس میں کیے گئے معاہدے کے مطابق دنیا گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے لیکن 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ماحول میں کم ازکم 62 ارب ڈالرز سے دگنی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی جبکہ سرمایہ کاری نہ کرنے کی صورت میں ممکنہ نقصانات میں ڈرامائی حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ان 10 مارکیٹوں میں بھارت کو موسمی موافقت کی سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔مارکیٹ کے اندازے کے مطابق بھارت کو موسمی نقصانات روکنے کے لیے اندازا 11ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، جس کے نتیجے میں وہ 135.5 ارب ڈالر کے ممکنہ نقصان سے بچ سکے گا۔دوسری جانب چین صرف 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے 112 ارب ڈالر کی تخمینی لاگت سے بچ سکتا ہے اور کینیا موسمی موافقت میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے اندازا 2 ارب ڈالر کے اخراجات سے بچ سکتا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…