جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اربوں روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کرنے کا انکشاف

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماضی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 19 ارب روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد میں غیرقانونی طور پر رقوم تقسیم کی گئیں، گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ڈھائی ہزارافسران کئی سال رقوم بٹورتے رہے۔

پی اے سی نے سرکاری ملازمین سے ان رقوم کی ریکوری اور انکوائری کی ہدایت دے دی۔وفاقی وزیر نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویڑن کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 کے جائزے کے دوران تخفیف غربت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں 57 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا۔پی اے سی نے بی آئی ایس پی کی رقوم براہ راست ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو منتقل کرنے پر اظہار تشویش کیا۔ ممبر پی اے سی نزہت پٹھان نے کہا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو رقوم نہیں ملیں۔اجلاس میں ماضی میں بی آئی ایس پی کے 19 ارب روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کرنے کا انکشاف کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ 43 ہزار افراد میں غیر قانونی طور پر رقوم تقسیم کی گئیں۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے 2500 افسران بھی رقوم بٹورتے رہے۔ 2011 سے غیر اہل افراد کو رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہوا۔ 2019 میں پالیسی بننے کے بعد غیر مستحق رقوم کی فراہمی کا سلسلہ بند ہوا۔پی اے سی نے سرکاری ملازمین سے ریکوری اور انکوائری کی ہدایت کر دی۔ پی اے سی نے بی آئی ایس پی کی ٹیم کی بریفنگ پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے وزیراعظم اور متعلقہ وفاقی وزیر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔چئیرمین کمیٹی نور عالم خان نے بی آئی ایس پی کے ڈی جی کیش کی سخت سرزنش کر تے ہوئے غیر سنجیدہ رویے پر پی اے سی اجلاس سے نکال دیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…