پرویز الہیٰ کا ایک اور ووٹ بھاگ گیا

11  جنوری‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے بھی چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم لغاری کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ نہیں، پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دوں گا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اب بھی پارٹی میں ہوں۔

کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں، پرویز الٰہی پی ٹی آئی کے ووٹوں سے سپیکر و وزیراعلی بنے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہ دیں،فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے گفتگو میں فواد چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔ہر کوئی فواد چوہدری کی طرح پارٹیاں نہیں بدلتا اور نہ ہی ان کی طرح بکنے کیلئے ہوتا ہے، مجھے تو اپنی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں تھی، صرف ایک معاملے پر کہا کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دوں گی۔مومنہ وحید نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہے، عمران خان کو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے، فواد چوہدری بھی انہی میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ تاحال عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں نہیں ہوا، میں نے پارٹی نہیں بدلی اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، رجیم چینج آپریشن ایک رات میں نہیں ہوا تھا۔انہوںنے مزید کہا کہ کچھ روز پہلے بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی سپیکر پی ٹی آئی کے ووٹوں سے بنے، پرویز الٰہی کو ایک جنگ کے بعد وزیراعلی بنایا گیا، میں سب سے آگے تھی، میں کسی سازش یا پلان کا حصہ نہیں ہوں۔پرویز الٰہی ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…