ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب میں کورونا وائرس کے سب ویرینٹ ایکس بی بی کا کیس رپورٹ جانتے ہیں مریض کا تعلق کس شہر سے نکلا

datetime 7  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں کرونا وائرس کے سب ویرنٹ ایکس بی بی اومی کرون کا نیا کیس رپورٹ کیا گیا ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کا انکشاف محکمے کی جین سیکونسنگ کے نتیجے میں ہوا،اطلاعات کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے 30مثبت کیسز پر تحقیق کی گئی۔

جس کے بعد 5 مثبت کیسز ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کے نکلے ہیں،محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ مثبت 3ایکس بی بی اومی کرون ویرینٹ کا تعلق لاہور سے ہے، متاثرہ افراد کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ ایکس بی بی اومی کرون ویرنٹ والے افراد کی سفری ہسٹری معلوم کررہے ہیں، ایکس بی بی ویرنٹ کا پھیلا ئوتیز ہے،نئے ویرینٹ کی اطلاعات سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں کرونا کے ممکنہ پھیلائو کے پیش نظر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کو عمر رسیدہ افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت جاری کی تھیں، جبکہ ڈاکٹروں اوربیرون ملک سفرکرنے والوں کو بھی بوسٹرڈوز لگائی جائے گی،قومی ادارہ صحت کے مطابق سنگاپور اور امریکا سمیت 80ممالک میں ایکس بی بی اومی کرون رپورٹ ہورہا ہے، اب تک پاکستان میں ایکس بی بی اومی کرون کے 24کیسز سامنے آچکے ہیں،واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں 3ماہ سے اومیکرون کے ایکس بی بی ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ این سی او سی کرونا صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…