جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

رشکئی سپیشل اکنامک زون فیزون کی تعمیر کا95فیصد کام مکمل

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فلیگ شپ منصوبے رشکئی سپیشل اکنامک زون فیز 1 کی تعمیر کا95فیصد کام مکمل ہو گیا۔ .چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن اورخیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی رشکئی سپیشل اکنامک زون تیار کر

رہی ہے جو تقریباً 1,000 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔فیز 1 میں کیمپ کی باڑ، آبزرویشن ٹاورز، گرڈ اسٹیشن، سیوریج پائپ لائن، مین گیٹ، ریسپشن سنٹر، ایچ بی ایل بینک اور مین روڈ کا مکمل فرش شامل ہے۔اس ماہ کے شروع میں جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میںرشکئی سپیشل اکنامک زون میں پراجیکٹ مینیجر سی آر بی سی ہی پینگ نے کہا کہ فیز ون کی کی تقریباً 95 فیصد تعمیر مکمل ہو چکی ہے، گیس اور بجلی جیسی افادیتیں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں جو فیز ون سے منسلک ہیں،جس میں اسمارٹ میٹرنگ اسٹیشن بھی شامل ہے۔ یوٹیلیٹیز کو زون کے مختلف دفاتر سے بھی جوڑا گیا ہے۔بجلی کے لیے، اب تک گرڈ اسٹیشن اور اندرونی 11کے وی KV ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور جلد ہی اسے فعال کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو رشکئی سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔رشکئی سپیشل اکنامک زون میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی صلاحیت موجود ہے اور اس کی تکمیل سے 200,000 مقامی لوگوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…