اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف عاصم منیر کا  سعودی عرب اور امارات کا سرکاری دورہ

datetime 5  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /ریاض(این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سعودی وزیر دفاع ،شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی جس میں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق اورعلاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی وزیر دفاع نے دوطرفہ

تعلقات مضبوط بنانے پرزوردیتے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4سے10جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون اور تعلقات پر توجہ رکھی جائیگی،دوروں کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔بعد ازاں سعودی وزیر دفاع سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک تھے۔ملاقات میں سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود رہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا سرکاری بین الاقوامی دورہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…