منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو معاشی و دہشت گردی کے چیلنجز درپیش،تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین قومی اتفاق رائے درکارہے، آرمی چیف

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، ملک کو درپیش معاشی و دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین قومی اتفاق رائے درکار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 118ویں مڈشپ مین اور 26ویں شارٹ سروس کمیشن

کی کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان نیول اکیڈمی پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے تربیت کی کامیابی سے تکمیل اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے محافظ بننے پر مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ میری ٹائم حدودمسلسل بدل رہی ہے، بنیادی طور پر ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کی وجہ سے، صرف وہی بحری افواج غالب اور موثر ثابت ہوں گی جو پیشہ ورانہ مہارت اور جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی۔ آرمی چیف نے نہ صرف پاکستانی کیڈٹس بلکہ دوست ممالک کے کیڈٹس کو معیاری تعلیم دینے پر پاکستان نیول اکیڈمی کو سراہا۔ انہوں نے نوجوان افسران کو مشورہ دیا کہ مستقبل کے لیڈر کے طور پر وہ اپنے طرز عمل، کردار، پیشہ ورانہ ذہانت اور دور اندیشی سے قیادت کر یں۔ آرمی چیف کا کہناتھا پاکستان اپنے ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور اس کے لیے معیشت اور دہشت گردی کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قومی اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے انعام جیتنے والوں کو ایوارڈ ز سے نوازا۔ لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم پی این کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔ مڈشپ مین نوفیل ملک کو ان کی مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

بعد ازا آرمی چیف نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے ملیر گیریژن میں کراچی کور، رینجرز اور دیگر سی اے ایف کے افسران سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نے جدید جنگ کے پیشے اور تقاضوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور معلومات کی بنیادوں پر کارروائیوں کی ہدایت کی۔ قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…