جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں 11 سال بعد پاکستانی فلم کی ریلیز کی تیاریاں مکمل

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)پڑوسی ملک بھارت میں 11 سال بعد پاکستان کی مشہور اور ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ریلیز کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

بھارت کی انٹرٹینمنٹ کمپنی INOX Leisureکے چیف پروگرام راجیندر سنگھ جیالا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں 30 دسمبرکو فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کی جا سکتی ہے، فلم بھارتی پنجاب اور دہلی کے متعدد تھیٹرز ( جہاں پنجابی بولنے والے افراد بڑی تعداد میں مقیم ہیں ) میں ریلیز کی جائیگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پی وی آر سنیما کے انسٹاگرام پیج پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے آفیشیل اعلان بھی کیا گیا تاہم اس پوسٹ کو جلد ہی پیچ سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شیئر کرنے کیساتھ ساتھ فلم کی جمعہ کو ریلیز کے حوالے سے اعلان درج تھا۔واضح رہے کہ جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار دی لیجنڈ آف مولاجٹ تقریباً 200 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے تاہم دل ابھی بھرا نہیں کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے اور فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…