پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی سے پریشان عوام کو ایک اور جھٹکا، گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہو گئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی کا حصہ پینتیس فیصد تک پہنچ گیا، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہو گئی۔سوئی ناردرن گیس سسٹم کی طلب 2220 ملین کیوبک فٹ روزانہ کی حد پار کر گئی ہے، مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی

کا حصہ 35 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کے لئے گیس 136 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔سوئی ناردرن گیس سسٹم کی سپلائی میں 756 ایم ایم سی ایف ڈی یا 35 فیصد مہنگی آر ایل این جی سسٹم میں شامل ہے۔ آر ایل این جی کی قیمت 3 ہزار 256 روپے جب کہ کھاد فیکٹریوں کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کا ٹیرف صرف 302 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔آر ایل این جی سے طلب اور رسد کا فرق ختم کرنے کے بعد سے گھریلو صارفین کا اوسط ٹیرف 713 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک بڑھ گیا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں گیس کی گھریلو کھپت 1 ہزار 47 ملین کیوبک فٹ روزانہ اور اس میں اآر ایل این جی کا حصہ ریکارڈ سطح 45 فیصد پر ہے۔طلب اور رسد کا فرق ختم ہونے کے باوجود گیس کی پرانی ڈسٹری بیوشن پائپ لائنز اور صارفین کا گیس پمپ کمپریسرز کا بڑی تعداد میں استعمال قلت کی اصل وجہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…