اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

3 بڑے شہروں میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے سندھ پولیس اور ڈائریکٹر جنرل رینجرز کو آگاہ کیا ہے کہ تین کا لعدم تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں بڑی دہشت گرد وارداتوں کا منصوبہ بنایا ہے۔روزنامہ جنگ میں امداد سومرو کی خبر کے مطابق اس حوالے سے

متعلقہ اور مذکورہ حکام کو روانہ کردہ خط کے مطابق ان علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں میں بلوچستان ریولیوشن آرمی (بی آر اے)بلوچ راجی اجائے سنگر( ہراس ) اور سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے ) شامل ہیں اس مقصد کے لیے مذکورہ تنظیموں نےوابستہ دہشت گردوں میں اسلحہ ، گولہ بارود بھی تقسیم کردیا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ برہمداغ بگٹی کا سالہ شجاع بگٹی کراچی کے ضلع جنوبی میں رہائش پذیر اور کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے وہ ایٹلیجنس کمانڈر کے طور پر اپنی تنظیم کو تیکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے ۔وہ جامعہ کراچی کے طلباء کو اپنی کالعدم تنظیم میں شامل اور سکھر میں دہشت گرد کارروائیوں کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لیے اہداف مقرر کر لئے گئے ہیں اس کے علاوہ خیر پور بیرس کا زاہد چانڈیو جو بی آر اے سے تعلق رکھتا ہے اسے قانون نافذ کرنے والے دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی ذمہداری سوپنی گئی ہے ۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشت گرد کےلیے آپس میں مربوط اور تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…