ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان حکومت نے خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر بھی پابندی لگادی

datetime 25  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان حکومت نے خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر بھی پابندی لگادی۔خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونےکی وجہ سے پابندی لگائی گئی، حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے، ترجمان وزارت معاشی امور

کابل(آئی این پی)افغانستان میں حکمران طالبان نے خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت معاشی امور کی جانب سے تمام مقامی اور غیرملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پرنہ بلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔افغان وزارت معاشی امور کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔ترجمان وزارت معاشی امورعبدالرحمان حبیب کا کہنا ہے کہ این جی اوز میں خواتین ملازمین تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونیکی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔دوسری جانب پابندی کا اطلاق اقوام متحدہ کی تنظیموں پر ہونے سے متعلق ابھی وضاحت نہیں آئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان نے خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی اور مسلم ممالک سمیت دنیا بھر سے طالبان کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…