بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جو اچھا کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا،آئی جی پنجاب کی افسران کو تنبیہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، محمد عامر ذوالفقار خان نے کہاہے کہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جرائم کا قلع قمع میری اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی ۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں جرائم کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سب اچھا کی رپورٹ اب نہیں چلے گی،

عملی اقدامات کرنا ہونگے اور جرائم کنٹرول ہی افسران کی کارکردگی جانچنے کا واحد پیمانہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میری پالیسی جو افسر اچھا کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ فورس کے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پنجاب پولیس میں واضح فرق نظر آنا چاہئے۔ عامر ذوالفقار خان نے آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کو افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کہ انہیںرپورٹ روزانہ پیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں کرسمس اور قائداعظم ؒ ڈے کی تقریبات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر صوبہ بھر میں حساس و عوامی مقامات کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے جبکہ حالیہ واقعات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب خصوصی اقدامات کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مکمل صفایا یقینی بنائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ نیوائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پولیس ٹیموں کے خصوصی اسکواڈز تشکیل دئیے جائیںجبکہ ہوائی فائرنگ ، وی ویلنگ ، ہلڑ بازی میں ملوث قانون شکنوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے ۔

یہ ہدایات انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اپنی پہلی آرپی اوز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو جاری کیں ۔ آئی جی عامر ذوالفقار خان نے اپنی پالیسی اور ترجیحات بارے افسران کو آگاہ کردیا۔دوران کانفرنس آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں یوم قائداعظم ؒ اور کرسمس تقریبات کی سکیورٹی پر 28ہزار جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سینئر افسران خود فیلڈ میں نکل کر حساس عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مری میںبرفباری کے سیزن میں سیاحوں کے اضافی رش کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے اور خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فیلڈ افسران دفاتر سے نکلیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز تھانوں کے اچانک دورے کریں۔

انہوں نے کہاکہ فورس کی ویلفیئراولین ترجیح، فیلڈ افسران باقاعدگی سے دربار کا انعقاد کریںتاکہ فورس کو ہر ممکن ریلیف دیا جاسکے۔ کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سنٹرل پولیس آفس میں تعینات افسران، تمام یونٹس کے سربراہان، سی سی پی او لاہور سمیت لاہور پولیس کے افسران موجو دتھے جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…