بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی بارے بڑا فیصلہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہم پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں، ہمارے پاس اس وقت 187 ارکان پنجاب اسمبلی ہیں جو پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں،اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی توڑنے کی طرف جائیں گے،موجودہ حکومت نے عوام کو مایوس کیا ہے،

کابینہ صرف اپنے کیس ختم کروانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، قوم ان چوروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، دہشتگرد اسلام آباد میں حملے کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں،چوہدری شجاعت بزرگ ہیں ان کا شہباز شریف سے ملاقاتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہونا ہم سے ہی فائدہ ہو گا۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہم دوبارہ قومی اسمبلی میں جا رہے ہیں، تاریخ نہیں بتاؤں گا،اسپیکر پھر غائب ہو جائیں گے، ہمارے تمام ارکان استعفے دینے کیلئے تیار ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں، پاکستان بھر میں الیکشن کروائیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ جیسے ہی عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دی یہ چوہے کی طرح بل میں گھس گئے، آپ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا ہ سمیت ملک میں کہیں بھی الیکشن نہیں لڑ سکتے، آپ جہاں جائیں گے آپ کو گندے انڈے پڑنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق سے گزارش ہے معیشت پر بات نہ کیا کریں،یہ تو ایسے ہی ہے جیسے مودی لبرل ازم پر بات کرے،ان کے اپنے وزیر خزانہ کی بات سن لیں ان کو پتہ چل جائے گا معیشت کا کیا حال کیا۔آج دہشتگردی اسلام آباد تک پہنچ گئی ہے،

ہمارے دور میں دہشتگردی نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی لاہور،افغانستان میں عدم استحکام کی قیمت پاکستان کو ادا کرنا پڑے گی،افغانستان کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا گیا،بلاول نے خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،کابینہ کی توجہ بیرون ملک دوروں اور کیسز ختم پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں پاکستان میں اس وقت تک استحکام نہیں آئے گا جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ایک جماعت کے درجنوں اراکین اسمبلی مستعفی ہونے جارہے ہیں،مریم نواز کے کہنے پر تو صفدر کا بھائی استعفیٰ دے کر بھاگ گیا تھا،عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کیا تو یہ کالے چور کی طرح بھاگ گئے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ آج عمران خان نے پنجاب کی سینئر لیڈر شپ کا اجلاس کیا ہے،فیصلہ کیا ہم پنجاب میں اعتماد کا ووٹ لینے جا رہے ہیں،

ہمارا ایک وفد چوہدری پرویز الٰہی سے ملنے جائے گا اور ووٹ کی تاریخ طے کریں گے،تمام ارکان چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کیا گیا،سات ماہ سے غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے، آج غریب آدمی سوچنے پر مجبور ہے کیا کریں،حکمران اپنی اولادوں کا سوچ رہے ہیں اور اپنے کیسز ختم کر رہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…