پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتان کا میچ کس شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ جانئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی پر دونوں بورڈز نے مشاورت مکمل کر لی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ملتان ٹیسٹ کی منتقلی اور ایک ہی وینیو پر دو ٹیسٹ کرائے جانے پر کیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضا مندی کے بعد اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں موسم کی صورتحال اور پروازوں میں تاخیر کے باعث ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونے کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، بورڈ اب جلد میچ کی منتقلی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔دوسری جانب  پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ریکارڈ کافی بہتر ہے۔پیر سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 60ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 25 جیتے اور 14 میں اسے شکست ہوئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 21 میچز کا نتیجہ نہ نکل سکا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 643 رنز لاہور میں بنائے، یہ میچ قومی ٹیم نے وقار یونس کی قیادت میں ایک اننگ اور 324 رنز سے جیتا تھا اور اس میچ میں انضمام الحق نے 329 رنز بنائے تھے۔قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں کم ترین اسکور 102 ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہو گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری سے ملتان میں شیڈول ہے تاہم اسے بھی موسم کی صورتحال اور فلائٹس میں تاخیر کے باعث کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…