منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشت گردی کی حالیہ لہر ، سی ٹی ڈی کابڑا آپریشن،کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر بڑا آپریشن کر کے کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد وں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے

سے بارودی مواد ،اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کر لیا ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر مختلف مقامات پر خفیہ اطلاعات پر آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایک بڑے آپریشن میں کالعدم تنظیموں سے وابستگی رکھنے والے 7دہشتگردوں کو گرفتا ر کیا گیا ہے جن کی شناخت خالد محمود ، محسن وقار ، محمد عثمان ، شیر محمد ، لقمان رفیق اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوا ہے۔ملزمان صوبے کے حساس شہروں میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں ۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے مختلف شہروں میں 443 کومبنگ آپریشن کیے گئے اور اس دوران 19 ہزار 630 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ۔90 افراد کو کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…