دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 2023ء میں متحدہ عرب امارات میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات کی جارہی ہیں اسی سلسلے میں پہلی بار کارپوریٹ ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ٹیکس کا نفاذ یکم جون 2023ء سے ہو گا۔ فری لانس کا پرمٹ رکھنے والے ایسے افراد جن کی آمدن طے شدہ رقم سے زیادہ ہو گی وہ بھی یہ ٹیکس ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ بنک ڈیپازٹ، سیونگ پروگرامز اور ملازمت پیشہ افراد پر ٹیکس نافذ نہیں ہو گا۔