جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن روکنے پر عدالت جانے کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو روکنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے اب کھلم کھلا آئین اور قانون کو پامال کرنا شروع کر دیا،

پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن روکنا دونوں بدنیتی پر مبنی ہیں دونوں معاملات کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کیے، انہیں سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، جون کے مہینے میں یہ اسلام آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کرنا چاہتے تھے اور اب انہیں خیال آیا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی بڑھ گئی ہے، خوف اس بات کا ہے کہ کہیں انہیں عوام کے پاس جانا نہ پڑ جائے۔اسد عمر نے کہا کہ پرویز الہی اور عمران خان میں کوئی دوریاں نہیں ہیں، پہلے کہتے تھے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، پھر کہتے تھے کہ پرویزالہی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اب یہ غیر قانونی اقدامات کرکے پنجاب میں قیاس آرائی پیدا کر رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ سیاسی اتحادی ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر بات پر متفق ہوں، انہوں نے تمام حربے استعمال کیے، سیاسی اور قانونی طور پر ان کے تمام حربے ناکام ہوئے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو مائنس کرنے کے لیے قتل کرنے کی کوشش بھی کی، جعلی آڈیو اور ویڈیو چلانا شروع کر دیں، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…