پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

رانا صاحب میں اب اکتاہٹ کا شکار ہو چکا ہوں، تھک کر گھر جا رہا ہوںجب آنے کا پروگرام ہو تو مجھے آگاہ کردیجئے گا،مونس الہٰی

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی اور ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ٹویٹر پر مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ صاحب میں اب اکتاہٹ کا شکار ہو چکا ہوں

اور تھک کر گھر جا رہا ہوں، لیکن جب آپ کا آنے کا پروگرام ہو تو مجھے آگاہ کردیجئے گا۔مونس الہٰی نے یہ ٹویٹ رانا ثنا اللہ کے اس بیان کے بعد دیا جس میں انہوں نے وزیراعلی ہائوس کو سیل کرنے کا عندیہ دیا گیا۔دوسری جانب مونس الہٰی کے ٹویٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب بڑے ہو جائو، آپ کے والد اعتماد کا ووٹ لینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں، کیا ان کے پاس مطلوبہ تعداد میں ممبران نہیں ہیں؟۔عطا تارڑ نے ردعمل میں لکھا کہ میدان سے ایسے تو نہیں بھاگتے جیسے آپ کے والد فرار ہورہے ہیں، حوصلہ کرکے میدان میں اترو اور مقابلہ کرو، بڑھکیں مار کر بھاگ جانا تو کوئی بات نہ ہوئی۔معاونِ خصوصی نے مزید لکھا کہ آپ اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں ، ہم نے آپ کیلئے بہت سارے تفریح کے موقع تیار کر کے رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…